موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، جبکہ پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پہلے دس ممالک میں آتا ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کو سالانہ 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ پہلے دس ممالک میں آتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں میں گلیشیئر پگھلنے، خشک سالی اور سیلاب کے واقعات شامل ہیں۔
پورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو کلائمیٹ گورننس فریم ورک کا جائزہ لینا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی ایکٹ 2017 کے تحت انٹرنیشنل کلائمیٹ فنڈنگ کو محفوظ بنایا جائے۔
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ میں کلائمیٹ گورننس کو مضبوط بنانے کے لیے سفارشات دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایکٹ کے تحت موسمیاتی تبدیلیوں کے اداروں کو فعال، بااختیار بنایا جائے، موسمیاتی تبدیلی کے بحران کے تناسب سے موسمیاتی بجٹ میں رقم مختص کرنی چاہیے، موسمیاتی فنانسنگ پر اوپن ڈیٹابیس کا قیام عمل میں لایا جائے، جبکہ کلائیمٹ گورننس کی سالمیت کو بڑھانے کے لیے عالمی طریقوں کا استعمال کیا جائے۔
Recent Posts
CCP’s efforts progress in promoting fair competition, enhancing market transparency
Experts call for transparent use of climate funds in Pakistan
Experts Urge Transparency in Climate Funding to Safeguard Pakistan’s Future
All Categories
- 24 News
- ARAB NEWS
- Business Recorder
- Dawn News
- Geo News
- Jang News
- jasarat
- nation news
- PAK SOUCH MEDIA GROUP
- Pakistan Press Released
- PPI News Agency
- Pro Pakistan
- the express tribune
- The Frontier Post
- The International News
- The Northern Post
- The Parliament Times
- Transparency International
- UNCAC
- Uncategorized
- urdu point