موسمیاتی تبدیلی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل اور پشاور یونیورسٹی کا فیلوشپ کا آغاز

29 فروری ، 2024

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کلائمیٹ گورننس انٹیگریٹی پروگرام کے تحت پشاور یونیورسٹی کے تعاون سے یوتھ کلائمیٹ ایجوکیشن اینڈ فیلو شپ پروگرام کا آغاز کر دیا فیلوشپ کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے طلباء کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجوں کو سمجھنے اور ان سے نمٹنے میں مہارتوں اور ماحولیاتی پالیسیوں، وکالت اور سماجی جوابدہی کے بارے میں آگاہی فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ یہ فیلو شپ کے تحت موسمیاتی تبدیلی کے بنیادی تصورات، اثرات کی تشخیص، تخفیف کی حکمت عملی، موافقت کی تکنیک،سماجی جوابدہی، عملی مشغولیت، موسمیاتی پالیسیوں اور مواصلاتی حکمت عملیوں کو سمجھنے میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گی، طلباء کو ورکشاپس، اختراعی چیلنجز اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگراموں میں شامل کیا جائے گا۔

Add a Comment

Your email address will not be published.