ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کے ساتھ یوتھ کلائمٹ ایجوکیشن اینڈ فیلو شپپروگرام کا آغاز

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کے ساتھ یوتھ کلائمٹ ایجوکیشن اینڈ فیلو شپ پروگرام کا آغاز 29 مئی، 2024 ، شکارپور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور کے ساتھ یوتھ کلائمٹ ایجوکیشن اینڈ فیلو شپ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس فیلوشپ کا بنیادی مقصد یونیورسٹی کے طلبا کو کلائمٹ چینج کے چیلنجز کو سمجھنے
اور ان سے نمٹنے کی آگاہی فراہم کرنا اور ان کی استعداد میں اضافہ کرنا ہے۔

یہ فیلوشپ کلائمٹ چینج کے بنیادی تصورات، اثرات سدباب کے اقدامات اور شفافیت و جواب دہی کو سمجھنے کے لیے نوجوانوں کو ٹریننگز فراہم کرے گی۔ 8 ماہ کے دورانیے پر مشتمل فیلو شپ کے دوران طلبا ،ورکشاپس انوویشن چیلنجز اور کمیونٹی آؤٹ ریچ پروگرامز جیسی مختلف سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے ٹی آئی پاکستان اور شیخ ایاز یونیورسٹی شکار پور کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جس میں پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن، وائس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور، کاشف علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان، نسرین میمن پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، ٹی آئی پاکستان ڈاکٹر محمد علی بروہی، اسسٹنٹ پروفیسر / ڈائریکٹر کیریئر ڈویلپمنٹ سینٹر اور ڈاکٹر ثاقب وہاب مہر ،رجسٹرار شیخ ایاز یونیورسٹی اورناری فاؤنڈیشن کے انور مهر تقریب میں موجود تھے۔ دونوں اداروں کے درمیان شراکت داری کا مقصد طلبا کو بدلتے ہوئے موسمی حالات سے سے نمٹنے کے لیے آگاہی و تربیت فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان تیزی سے بدلتے ہوئے ٹیکنالوجی منظر نامے کو استعمال کرتے ہوئے کلائمٹ چینج سے نمٹنے کی تیاری کرسکیں۔